سی ویو پر عالمی کراچی میراتھن کا انعقاد، 25 ممالک کے 7 ہزار سے زائد رنرز کی شرکت

کراچی:سال نو کی پہلی میراتھن اتوار کو کلفٹن کے ساحل پر منعقد ہوئی، سخت سردی میں سی یو پر منعقدہ کراچی میراتھن میں 25 ممالک کے 7 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔میراتھن میں چار کیٹیگیرز رکھی گئی تھیں جن میں 42.1 کلومیٹر، 21 کلومیٹر، 10 کلومیٹر اور 5 کلو میٹر کی دوڑ شامل […]

چین نے امریکا سے وینزویلا کے صدر مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

چین نے امریکا سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس اقدام پر چین شدید تشویش میں ہے۔وزارت خارجہ نے زور دیا […]

امریکی کارروائی کے بعد وینزویلا میں اقتدار کی تبدیلی، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

وینزویلا کی سپریم کورٹ نے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو ملک کا عبوری صدر مقرر کر دیا ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق ڈیلسی روڈریگز عبوری حیثیت میں صدر کے تمام اختیارات، فرائض اور ذمہ داریاں سنبھالیں گی تاکہ ریاستی امور میں تسلسل اور قومی دفاع کو یقینی بنایا جا […]

وینزویلا پر امریکی کارروائی کے بعد عالمی تشویش، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل پیر کے روز ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی، جس میں وینزویلا میں امریکا کی فوجی کارروائی پر بڑھتی ہوئی عالمی تشویش اور بین الاقوامی نظام کو لاحق ممکنہ خطرات پر غور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ وینزویلا میں حالیہ پیش رفت […]

وینزویلا کسی کی کالونی نہیں بنے گا، امریکی کارروائی پر نائب صدر کا دو ٹوک اعلان

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکی کارروائی اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا اپنے دفاع اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی صورت کسی ملک کی کالونی نہیں بنے گا۔قوم سے خطاب کرتے ہوئے ڈیلسی […]

فوجی فاؤنڈیشن: 70 سالہ بے مثال خدمات، ریاست پر بوجھ نہیں

پاکستان میں خود کفیل فلاحی ماڈل پر مبنی ’’فوجی فاؤنڈیشن‘‘ جیسا اہم ادارہ خدمت اور قومی وقار کی علامت بن گیا۔گزشتہ 70 برس سے فوجی فاؤنڈیشن نے ثابت کیا کہ ریٹائرڈ فوجیوں، شہداء اور بیواؤں کی فلاح ریاست پر بوجھ نہیں ہے۔ فوجی فاؤنڈیشن ملک کی 5 فیصد آبادی یعنی ایک کروڑ مستحق افراد کی […]

لکی مروت اور بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 4 پولیس اہلکار شہید

پشاور:لکی مروت میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے تین اہلکار شہید ہوگئے۔ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔شہید اہلکاروں میں انچارج ٹریفک پولیس نورنگ جلال خان، پولیس کانسٹیبل عزیز اللہ اور پولیس کانسٹیبل عبداللہ شامل ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی […]

سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد پر ہنگامہ آرائی کی تحقیقاتی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ 

وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفری کی پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر ہنگامہ آرائی کی تحقیقاتی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔۔تحقیقاتی رپورٹ کے ہمراہ ضروری دستاویزات اور ثبوت بھی آئی جی پنجاب کو بھجوائے جائیں گے، ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی […]

کراچی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایف آئی اے  کراچی زون کا دورہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا جہاں خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون اور ساوتھ زون کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور منی لانڈرنگ میں ملوث مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ بڑے منی لانڈرز […]

اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، علاقائی صورت حال پر غور

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ کے وزیر لیو ہائی شنگ سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے 20 ویں اجلاس کے چوتھے پلینم پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر پاکستان چین […]