بہاولنگر میں جعلی کیچپ، مضر صحت گوشت بیچنے والے فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر

بہاولنگر(بیوروچیف)بہاولنگر میں جعلی کیچپ، مضر صحت گوشت بیچنے والے فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر، ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ 1 شہزاد خان مگسی ٹیموں کے ہمراہ ہمہ وقت فیلڈ میں مصروف عمل، 1700 کلو غیر معیاری کیچپ،150 کلو مضر صحت گوشت تلف، سلاٹر ہاؤس مالک پر مقدمہ درج جبکہ کیچپ یونٹ کو اصلاح تک بند کر دیا۔وی او تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد خان مگسی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے رحمان نگر بہاولنگر میں کیچپ یونٹ، ماڑی شوق الہی میں واقع غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مارا۔دوران انسپکشن سٹارچ اور مضر صحت اجزاء سے تیار کردہ 1700 کلو گرام جعلی کیچپ کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ ملاوٹی کیچپ برآمد ہونے پر یونٹ کو بہتری تک بند کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ بدبودار، رنگ تبدیل ہوا گوشت رکھنے پر سلاٹر ہاؤس مالک کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے تحت ایف آئی آر درج کروا دی۔ ٹیموں کی جانب سے ناقص کیچپ،گوشت موقع پر ضائع کر دیا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک سے وابستہ ہر چھوٹے بڑے کاروبار کو چیک کیا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے معاشرے کے لیے ناسور ہیں۔