صدر نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا، وزیراعظم، وفاقی وزرا، عسکری قیادت شریک ہوگی

صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت ایوانِ صدر میں اہم اجلاس آج متوقع ہے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور اہم وفاقی وزرا شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی شرکت بھی متوقع ہے، جبکہ مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال […]

مزید ریلیف فراہمی کےلیے کوشاں ہیں، مشکل کی گھڑی میں کمزور طبقے کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم

وزیراعظم کی زیر صدارت خلیجی بحران کے پیٹرولیم مصنوعات پر اثر، پاکستان میں موجودہ ذخائر اور عوامی ریلیف کے اقدامات ہر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ کمزور اور متوسط طبقے کے لوگوں کو مزید ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور طبقے کو […]

گیس کی کمی؛ سی این جی سیکٹر کو فراہمی بند اور بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ

گیس کی کمی کے باعث ملک میں سی این جی سیکٹر کو فراہمی بند اور بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ (اپریل) سے ملک بھر کے پاور پلانٹس کو صرف 80 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دستیاب ہوگی، جس کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا […]

کراچی؛ نجی سپراسٹور میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، مشتبہ شخص زیرِ حراست

کراچی:شہر قائد میں کلفٹن کے علاقے زم زمہ اسٹریٹ پر واقع نجی سپر اسٹور میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 6 گاڑیاں مصروف عمل رہیں تاہم بیسمنٹ […]

خیبر پختونخوا میں شدید بارشیں، گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 8 بچے اور خاتون جاں بحق

پشاور:خیبر پختونخوا میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے اب تک 9 افراد جاں بحق جبکہ 47 افراد زخمی ہوگئے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے 25 مارچ سے اب تک ہونے والی بارشوں کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدئی رپورٹ […]

خاران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی گرفتار

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے فتنتہ الہندوستان کے خلاف آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے چار دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار […]

دادو: ام رباب چانڈیو تہرے قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے 2 ایم پی ایز سمیت تمام ملزمان بری

دادو میں ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کے ہائی پروفائل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔ ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے پیپلز پارٹی کے دو ایم پی ایز سمیت تمام 8 نامزد ملزمان کو بری کر دیا۔عدالت کے مطابق سردار احمد خان چانڈیو اور برہان خان چانڈیو سمیت کسی […]

عمران خان کے وکیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد:عمران خان کے وکیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے عدالت نے ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی وکلا کے خلاف خاور مانیکا پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل […]