ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: شاناکا کی ریکارڈ ساز اننگز، عمان کو جیت کیلیے 226 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سولہویں میچ میں سری لنکا نے عمان کو جیت کے لیے 226 رنز کا مشکل ہدف دے دیا۔پالیکیلے میں کھیلے جارہے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔سری لنکا نے ابتداء سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں […]

بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ شروع، سخت ترین سیکورٹی انتظامات، 12 کروڑ سے زائد افراد ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے

بنگلادیش میں 2024 کی عوامی تحریک کے بعد ہونے والے پہلے عام انتخابات کے لیے آج ملک بھر میں پولنگ شروع ہو گئی۔ یہ انتخابات ملک کی جمہوریت کے لیے اہم امتحان قرار دیے جا رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق 12 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ […]

کون سنبھالے گا بنگلادیش کی باگ ڈور؟ فیصلہ کن انتخابی معرکہ میں بی این پی اور جماعتِ اسلامی آمنے سامنے

بنگلادیش میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر میں 50 سیاسی جماعتیں انتخابی میدان میں ہیں جبکہ 12 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ملک کے 299 حلقوں میں مقامی وقت کے مطابق صبح 7:30 بجے پولنگ شروع ہوئی جو شام 4:30 بجے تک […]

اسرائیل نے ٹرمپ کے ’’بورڈ آف پیس‘‘ میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ ’’بورڈ آف پیس‘‘ اقدام میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ یہ اعلان انہوں نے اپنے حالیہ دورۂ واشنگٹن کے دوران کیا، جہاں انہوں نے صدر ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔نیتن […]

بابری مسجد پر یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا بیان، سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا

بھارت میں بابری مسجد کے معاملے پر ایک بار پھر سیاسی بیان بازی نے شدت اختیار کر لی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بابری مسجد دوبارہ تعمیر نہیں ہونے دی جائے گی اور رام مندر کی تعمیر ان کے سیاسی […]

سپریم کورٹ کا عمران خان کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر تک رسائی ، بچوں سے رابطوں کی سہولت دینے کا حکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے عمران خان کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر تک رسائی اور بچوں سے رابطوں کی سہولیات دینے کا حکم جاری کردیا۔عدالت عظمیٰ میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اور بیرسٹر سلمان صفدر سپریم کورٹ پہنچے۔ کیس کی […]

سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر شدید زخمی، سر کی چوٹ کے باعث آئی سی یو میں داخل

سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں ملٹری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نشان امتیاز(ملٹری)، ریٹائرڈ کی صحت کے بارے میں اہم بیان […]

پاکستانی طلبہ کیلیے مکمل فنڈڈ انٹرن شپ، ایک ہزار ڈالر ماہانہ وظیفہ، رہائش اور دیگر سہولیات

پاکستانی طلبہ کے لیے سعودی عرب میں فلی فنڈڈ انٹرن شپ کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں ایک ہزار ڈالر ماہانہ وظیفے کے ساتھ دیگر سہولیات بھی دی جائیں گی۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAUST) نے اپنے وزٹنگ اسٹوڈنٹ ریسرچ پروگرام 2026 […]

عمران خان  جیل میں کس حال میں ہیں؟ فرینڈ آف کورٹ نے عدالت کو کیا بتایا؟

اسلام آباد:اسلام آباد: فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر نے سپریم کورٹ کو عمران خان کی جیل میں حالت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔دوران سماعت انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں طبی سہولیات پر عدم اطمینان کے ساتھ ساتھ خصوصاً اپنی آنکھوں کے مسئلے پر شدید تشویش […]

سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواستگزار نے ٹرائل کورٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے۔سماعت کے دوران وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیے۔ […]