پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کی اسرائیل کے ہاتھوں غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت

اسلام آباد:پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک نے اسرائیل کے ہاتھوں غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے […]

رمضان المبارک؛ پاکستان میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے رواں سال کے لیے صدقہ فطر اور فدیۂ صوم کا نصاب جاری کر دیا ہے۔رواں سال صدقہ فطر اور فدیۂ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے بتایا کہ گندم کے آٹے کے حساب سے 300 […]

نامور بھارتی فلمساز کے بیٹے نے پی ایس ایل میں شمولیت پر خاموشی توڑدی

بھارت کو ’تھری ایڈئٹس‘، ’پی کے‘، ’منا بھائی‘ اور ’سنجو‘ جیسی فلمیں دینے والے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا کے بیٹے اگنی دیو چوپڑا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 میں شمولیت پر اپنا موقف پیش کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلمساز ودھو ونود چوپڑا کے بیٹے اگنی دیو چوپڑا نے […]

ہانیہ عامر کا نکاح کب اور کس کیساتھ ہوگا، اداکارہ نے بتادیا

نامور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے نکاح سے متعلق کمنٹ نے ایک بار پھر سے ان کی شادی کی افواہوں کو جنم دے دیا۔ اداکارہ ہانیہ عامر کی شادی سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر ان کے ایک کمنٹ پر رد عمل کے بعد دوبارہ زیرِ بحث آگئی ہیں، جس پر مداح حیران وپریشان ہیں۔ […]

جوا پروموشن کیس، ڈکی بھائی، اہلیہ اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد

لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر کے خلاف جوئے کی پرموشن کے کیس کی سماعت ہوئی۔دوران […]

کالج آف فزیشن سرجنز کے آئی ٹی ایف پروگرام سے متعلق رپورٹس بے بنیاد ہیں، پروفیسر مسرور

کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان کے خازن پروفیسر محمد مسرور نے انٹر نیشنل ٹریننگ فیلوشپ (آئی ٹی ایف) پروگرام سے متعلق حالیہ دنوں میں برطانوی میڈیا، بالخصوص برٹش میڈیکل جرنل (بی ایم جے) اور ڈیلی میل میں شائع ہونے والی رپورٹس میں لگائے گئے تمام الزامات کو بےبنیاد، گمراہ کن اور حقائق کے منافی […]

’منی اسٹروک‘ کی 7 علامات جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہئیں

منی اسٹروک‘ (عارضی فالج) جسے ٹرانزینٹ اسکیمک اٹیک (TIA) کہا جاتا ہے، دماغ تک خون کی فراہمی میں عارضی رکاوٹ کے باعث ہوتا ہے۔اگرچہ اس فالج سے مستقل نقصان نہیں ہوتا مگر یہ آنے والے بڑے فالج کی سخت وارننگ قرار دیا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق عارضی فالج کی علامات چند منٹوں میں یا 24 […]

لبلبے کے کینسر کی تشخیص کیلئے خون کا نیا ٹیسٹ تیار

سائنس دانوں نے ایک نیا خون کا ٹیسٹ تیار کیا ہے جو ممکنہ طور پر لبلبے کے کینسر (Pancreatic Cancer) کی ابتدائی تشخیص میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے اور ہزاروں جانیں بچا سکتا ہے۔صرف برطانیہ میں ہر سال تقریباً 10 ہزار 500 افراد لبلبے کے کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں، لیکن یہ بیماری نہ […]

2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم، 4 کروڑ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آج چھٹا اور آخری روز ہے جس میں ملک بھر میں 4 کروڑ 41 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی ہے۔نیشنل ای او سی کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 29 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے […]

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آئی سی سی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، پاک بھارت میچ ہونے کا امکان

پاکستان کی ثابت قدمی پر آئی سی سی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیا، پاکستان کا کڑی شرائط کے تحت بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کے حوالے سے اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ […]