کپتان کا ابھی نہیں سوچا، بابراعظم کو شامل کرنا چاہتے ہیں، اونر حیدرآباد فرنچائز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے کوچنگ کی ذمہ داری آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی کو سونپ دی ہے۔حیدرآباد ٹیم کے اونر فواد سرور نے امریکا سے ایکسپریس کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ کریگ وائٹ اور گرانٹ بریڈ برن اسسٹنٹ کوچز ہوں گے۔فواد سرور کے مطابق غیر ملکی […]

حماس کا غزہ کی حکومت فلسطینی کمیٹی کے حوالے کرنے کا اعلان، رفح بارڈر فوری کھولنے کا مطالبہ

دیر البلح: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی انتظامی ذمہ داریاں ایک فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم اس کے ساتھ ہی اس نے رفح سرحدی گزرگاہ کو آئندہ چند دنوں میں مکمل طور پر کھولنے پر زور دیا ہے۔حماس کے ترجمان حازم قاسم […]

پاکستانی اخبار فروش نے فرانس کا اعلیٰ سول اعزاز حاصل کرلیا

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 74 سالہ علی اکبر کو فرانس کے اعلیٰ ترین سول اعزازات میں سے ایک گرانڈ آرڈر آف میرٹ کا نائٹ بنا دیا۔علی اکبر گزشتہ پچاس برس سے پیرس کے تاریخی لاطینی کوارٹر میں کیفے ٹیرسز پر اخبارات فروخت کرتے آ رہے ہیں اور مقامی لوگوں […]

امریکی جارحیت کا جواب دینے کیلئے مکمل تیار، فورسز کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں، ایران

تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور فورسز کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران ہمیشہ شفاف […]

جلاوطن شیخ حسینہ نے بنگلادیش کے عام انتخابات کو مسترد کر دیا

بنگلا دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بھارت میں جلاوطنی کے دوران ملک میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا قومی عدم استحکام کو جنم دے سکتا ہے۔شیخ حسینہ نے خبر رساں ادارے کو ای میل کے ذریعے […]

جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آچکی، مسلح افواج دفاع کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں، فیلڈ مارشل

بہاولپور:چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورس، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں اور جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے، مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق […]

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری سے بڑے اضافے کا امکان ہے۔اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرلی اور نئی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سمری کل پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 47 پیسے فی […]

برطرف ملازم کی بحالی اور واجبات کی ادائیگی سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے برطرف ملازم کی بحالی اور واجبات کی ادائیگی سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت عظمیٰ نے فیصلہ دیا کہ غلط برطرفی کا شکار ملازم پچھلے تمام واجبات پانے کے حقدار قرار ہے۔ سپریم کورٹ نے بقایا جات ادائیگی کے فیصلے کے خلاف سرکاری اپیلیں مسترد کر دیں۔سپریم کورٹ نے خیبر […]

عمران خان معمولی طبی کارروائی کے بعد اسپتال سے جیل واپس آگئے ہیں، عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندوں ے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ آنکھوں کے طبی ماہرین نے اڈیالہ جیل میں بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ طبی ماہرین […]

پنجاب حکومت کی جنسی زیادتی کو زنا بالرضا قرار دینے سمیت 3 نظرثانی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر

اسلام آباد:پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے جنسی زیادتی کو زنا بالرضا قرار دینے سمیت تین فیصلوں کے خلاف نظرثانی درخواستیں دائر کر دیں۔نظرثانی درخواستیں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احمد رضا گیلانی کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی گئیں۔خاتون کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کو زنا بالرضا قرار دینے کے فیصلے، 16 افراد […]