انڈر 19 ورلڈ کپ کا سپر سکس مرحلہ: پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی

آئی سی سی مینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز میچ یکم فروری کو کوئنز اسپورٹس کلب، بلوایو میں کھیلا جائے گا۔گزشتہ روز کھیلے گئے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ […]

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی ڈرون حملے میں دو بچوں سمیت 3 فلسطینی شہید

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ڈرون حملوں میں تین فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں دو کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے ہفتے کے روز شمالی غزہ میں مختلف مقامات پر کیے گئے۔سول ڈیفنس کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون حملہ بیت لاہیا میں کمال عدوان […]

کیئر اسٹارمر کی تنقید کے بعد ٹرمپ نے یوٹرن لے لیا، برطانوی فوجیوں کی کھل کر تعریف

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر کی تنقید کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں برطانوی فوجیوں سے متعلق اپنے بیان میں تبدیلی کر دی ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں برطانوی فوجیوں کو عظیم اور بہادر قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے فوجی ہمیشہ امریکا کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔امریکی […]

چین کے طاقتور فوجی جنرل کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات شروع

چین نے اپنی فوج کے ایک اعلیٰ ترین عہدیدار کے خلاف بدعنوانی کے الزامات پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔چینی وزارتِ دفاع کے مطابق سینٹرل ملٹری کمیشن کے سینئر نائب چیئرمین جنرل ژانگ یو شیا اور ایک اور اعلیٰ فوجی افسر لیو ژین لی پر ’’سنگین نظم و ضبط کی خلاف ورزی‘‘ کا شبہ ہے، […]

ابوظبی میں روس یوکرین مذاکرات ناکام، دو روزہ بات چیت بغیر نتیجے کے ختم

ابوظبی میں امریکا کی ثالثی میں ہونے والے دو روزہ روس اور یوکرین کے مذاکرات بغیر کسی بڑی پیش رفت کے اختتام پذیر ہو گئے۔ مذاکرات میں روسی اور یوکرینی حکام کے درمیان براہِ راست رابطہ ہوا، تاہم کسی حتمی نتیجے پر اتفاق نہ ہو سکا۔اماراتی حکومت کے ترجمان کے مطابق بات چیت مثبت اور […]

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر فوجداری و دیوانی کارروائی ہو سکتی ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پہلی بیوی کی اجازت اور ثالثی کونسل کی منظوری کے بغیر دوسری شادی کرنا مسلم فیملی لاز آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے، جس پر شوہر کو فوجداری اور دیوانی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عدالتِ عظمیٰ نے اس حوالے سے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ […]

رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک، پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں ایک اور سنگ میل

اسلام آباد:ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کی معیشت پر عالمی شراکت داروں کا اعتماد مزید مضبوط ہونے لگا ہے۔پاکستان کے مالیاتی شعبے میں ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آئی جس میں کویت کے تعاون سے رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کا آغاز ہوگیا۔رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک اگلے ماہ پاکستان میں اپنے آپریشنز […]

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا، کراچی میں بارش کا کتنا امکان؟

کراچی:مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج رات سے ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے اور کل ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق سسٹم کے زیر اثر مل سکھر، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد اور دادو کے اضلاع […]

سانحہ گل پلازہ: ریسکیو آپریشن نویں روز بھی جاری، مزید انسانی باقیات برآمد

کراچی:گل پلازہ میں حادثے کے نویں روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو 1122 اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ عمارت کے ملبے میں موجود انسانی باقیات کی تلاش میں مصروف ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے تیسرے فلور سے مزید انسانی باقیات برآمد کی گئی ہیں جو ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لیے سول […]

کراچی میں یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت برقرار، کم سے کم درجہ حرارت کیا رہا؟

کراچی میں بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے جس کے سبب شہر میں آج بھی پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خُشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی سمت سے 20 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ […]