ٹرمپ چند دنوں میں خامنہ ای کو نشانہ بنا سکتے ہیں، سابق امریکی سفیر کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسرائیل میں امریکا کے سابق سفیر ڈان شپیرو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ چند ہفتوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈان شپیرو نے ایک اسرائیلی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا […]
افغان سرحد پر جھڑپ: تاجکستان کا چار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

وسطی ایشیائی ملک تاجکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان سے سرحد عبور کرنے والے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔تاجک حکام کے مطابق یہ کارروائی جنوبی صوبے ختلون میں اس وقت کی گئی جب مسلح افراد نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق تاجک سیکیورٹی فورسز […]
گرین لینڈ کا دفاع، برطانیہ اور نیدرلینڈ نے ایک ایک فوجی جبکہ ناروے، فن لینڈ اور سویڈن نے دو دو فوجی بھیج دیئے

یورپی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ سے متعلق بیانات کے بعد ڈنمارک کی خودمختاری کی حمایت کرتے ہوئے محدود فوجی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے۔یہ تعیناتی نیٹو کی فوجی مشق آپریشن آرکٹک اینڈیورنس کے تحت کی جا رہی ہے، جس کی قیادت ڈنمارک کر رہا ہے، تاہم اس مشق میں […]
سعودی شہزادے کا انتقال، ریاض میں نماز جنازہ ادا کی گئی

جدہ: سعودی عرب کے شاہی ایوان نے شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ بندر بن عبداللہ کا انتقال گزشتہ روز ہوا۔ ان کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی […]
گل پلازہ آتشزدگی؛ جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی، 73 افراد تاحال لاپتا

کراچی:ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ پر بالآخر 36 گھنٹے گزرنے کے بعد قابو پا لیا گیا ہے،آتشزدگی کے باعث عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے۔فائر فائٹرز کو متاثرہ عمارت سے گزشتہ رات سے اب تک مزید ایک بچے سمیت 5 افراد کے اعضاء […]
تیراہ آپریشن صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر بدمعاشی سے شروع کیا گیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تیراہ میں آپریشن صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر زور زبردستی اور بدمعاشی کے ذریعے شروع کیا گیا۔سہیل آفریدی کی زیر صدارت ضلع خیبر کے مشران اور عمائدین کا جرگہ منعقد ہوا جس میں ضلع خیبر میں امن و امان کی صورتحال اور […]
پیٹرول پمپ اور فیول سپلائی چین میں اسمگلنگ کے خاتمے کےلیے حکومت کا بڑا اقدام

حکومت نے پیٹرولیم سیکٹر میں بہتری اور شفافیت کے لیے جامع اصلاحات پر عمل ہے جب کہپیٹرول پمپس اور فیول سپلائی چین میں اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس نظام متعارف کرا دیا گیا۔حکومت پاکستان کے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ قانونی پیٹرول پمپس کی معلومات کے […]
سال 2026 کا شاندار آغاز، پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا چاول برآمد کنندہ ملک بن گیا

پاکستان زرعی برآمدات میں استحکام اور تیز رفتار ترقی کے ساتھ عالمی قیادت کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔بین الاقوامی جریدہ گلف نیوز نے بھی پاکستانی چاول کی عالمی سطح پر پزیرائی پر مہر ثبت کر دی۔سال 2026 کے آغاز پر پاکستان ایک اور اعزاز کے ساتھ دنیا کا تیسرا بڑا چاول برآمد کنندہ ملک […]
گل پلازہ آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے، کراچی پولیس چیف

کراچی:کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی تحقیقات میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔گل پلازہ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کراچی پولیس چیف نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ہے جس میں اب تک 14 افراد کی ہلاکت کنفرم ہوئی ہے، 18 افراد زخمی […]
آج یا کل میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا نوٹیفکیشن بھی ہو جائے گا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا ہے آج یا کل میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا نوٹیفکیشن بھی ہو جائے گا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد […]