شاہین آفریدی سے متعلق بڑی خوشخبری سامنے آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اگلے ہفتے بولنگ پریکٹس شروع کردیں گے۔لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ ایونٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی میڈیکل ٹیم کی زیرنگرانی میری بحالی کا عمل جاری ہےانہوں نے کہا کہ ان دنوں میں جم میں محنت کے ساتھ […]
اقوام متحدہ کے فلسطینی ادارے پر مالی بحران، سینکڑوں ملازمین برطرف

جنیوا: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (UNRWA) نے شدید مالی بحران کے باعث سیکڑوں ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ادارے کے ترجمان کے مطابق رواں ہفتے 571 مقامی ملازمین، جو غزہ سے باہر مقیم تھے، ان کو فوری طور پر ملازمت سے علیحدہ کیے جانے کی اطلاع دی […]
وینزویلا کے تیل کی کمائی پر امریکی گرفت مضبوط، لین دین صرف امریکا سے ممکن

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف جاری اپنی طاقت ور اقتصادی حکمت عملی میں ایک نیا زاویہ شامل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا اپنے تیل کی فروخت سے جو رقم حاصل کرے گا، اسے صرف امریکی ساختہ مصنوعات کی خریداری پر خرچ کیا جائے گاجس کا مطلب ہے کہ امریکا نے […]
چین میں جاپانی نیوکلیئر اہلکار کا موبائل گم ہوگیا، حساس معلومات لیک ہونے کا خدشہ

جاپان کے نیوکلیئر ریگولیٹری ادارے کے ایک اہلکار سے چین میں ممکنہ طور پر ایک اسمارٹ فون گم ہو گیا ہے، جس میں حساس نوعیت کی سرکاری رابطہ معلومات موجود تھیں۔جاپانی حکام اور مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نومبر میں پیش آیا، تاہم اس کا انکشاف حالیہ دنوں میں کیا گیا۔نیوکلیئر ریگولیشن اتھارٹی (NRA) […]
حجاب اور نقاب کے ساتھ زیورات خریدنے پر پابندی، جیولری تاجروں کے فیصلے نے ہنگامہ کھڑا کردیا

بھارت کی ریاست بہار میں جیولری تاجروں کے ایک فیصلے نے سیاسی تنازع کھڑا کر دیا ہے، جس کے تحت چہرہ ڈھانپ کر آنے والے گاہکوں، جن میں حجاب، نقاب یا برقع پہننے والے افراد بھی شامل ہیں، کو زیورات کی دکانوں میں داخلے سے روکا جائے گا۔آل انڈیا جیولرز اینڈ گولڈ فیڈریشن (AIGJF) کے […]
’’قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس‘‘ فیلڈ مارشل کا ملک کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ

راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے کہ قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، […]
بجلی مزید مہنگی؛ یکم جنوری سے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد:یکم جنوری سے بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نیپرا نے ڈسکوز کی درخواست پر بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف سے متعلق اپنا فیصلہ جاری کر دیا ہے، جسے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت سے […]
بھارت خطے اور عالمی سطح پر۔ دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جے ایف 17 کے معاہدے پر درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وسیع دفاعی تعلقات ہے، جے ایف 17 طیاروں کے معاہدے سے متعلق کوئی علم نہیں ہے، اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو وقت آنے پر […]
لاہور یونیورسٹی طالبہ کا اقدام خودکشی؛ پولیس رپورٹ میں کسے ذمے دار ٹھہرایا گیا؟

لاہور:نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے اقدام خودکشی کے معاملے پر پولیس نے رپورٹ تیار کرلی ہے۔یونیورسٹی آف لاہور کی طالبہ خودکشی کی کوشش کے بعد اسپتال میں زیر علاج ہے، جسے گزشتہ روز وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا جب کہ 21 سالہ طالبہ فاطمہ ہوش میں بھی آ چکی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق […]
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور روانہ، کارکنان کا پولیس سے آمنا سامنا

اسلام آباد:تحریک تحفظ آئین پاکستان تین روزہ دورے پر اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ تحریک کا قافلہ جی ٹی روڈ کے راستے لاہور پہنچے گا، جہاں مختلف مقامات پر کارکنوں اور حامیوں کی جانب سے استقبال کیا جائے گا۔اس دورے کا مقصد اسٹریٹ موبلائزیشن اور آئین کی بالادستی کے لیے عوامی […]