نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے تجربہ کار اسکواڈ کا اعلان، جیکب ڈفی بھی شامل

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی تجربہ کار اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولنگ کے اہم ستون جیکب ڈفی کو پہلی بار کسی سینئر ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔31 سالہ جیکب ڈفی اس اسکواڈ کے واحد […]
وینزویلا کا تیل امریکا کے کنٹرول میں؟ ٹرمپ کے بیان نے ہلچل مچا دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کی عبوری حکومت امریکا کو 30 سے 50 ملین بیرل تک تیل فراہم کرے گی، جس کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم صدر کے مطابق امریکی حکومت کے کنٹرول میں ہوگی۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ یہ رقم امریکا اور وینزویلا […]
یمن میں سعودی فضائی کارروائی، علیحدگی پسند سربراہ الزبیدی فرار

عدن: سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے یمن میں محدود فضائی کارروائیاں کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان حملوں میں جنوبی علیحدگی پسند فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ کارروائیاں یمن کے صوبے الضالع میں کی گئیں، جہاں علیحدگی پسند عناصر کی فوجی سرگرمیاں […]
امریکی حملہ، کیوبا اور وینزویلا کے 55 سینئر فوجی افسران ہلاک، فہرست جاری

کیوبا اور وینزویلا نے گزشتہ ہفتے ہونے والی امریکی فوجی کارروائی میں ہلاک ہونے والے اپنے فوجی اہلکاروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک نے مجموعی طور پر 55 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔رپورٹس کے مطابق کیوبا کی حکومت نے 32 فوجی اہلکاروں کے نام جاری […]
مغربی کنارے میں یونیورسٹی پر اسرائیلی فائرنگ، 5 فلسطینی طلبہ زخمی

رام اللہ: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم از کم پانچ فلسطینی طلبہ زخمی ہو گئے۔فلسطینی ہلالِ احمر کے مطابق یہ واقعہ بیرزیت یونیورسٹی کے کیمپس میں پیش آیا، جو رام اللہ کے قریب واقع ہے۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجی گاڑیاں صبح کے وقت یونیورسٹی کیمپس میں داخل ہوئیں، جس […]
صرف عمران خان کو ختم کرنے کی باتیں ہیں،‘ وزیر اعلیٰ کے پی کا کل کی پریس کانفرنس پر ردعمل

وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ یہاں نیتوں میں فرق ہے صرف بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملٹری آپریشن کے مناظر دیکھ چکے ہیں، دوبارہ ملٹری آپریشن کے مناظر دیکھنا نہیں چاہتے، وزیراعلی آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔پشاور میں منعقدہ […]
کراچی کو دنیا کے بہترین شہروں میں شامل کرنے کیلیے 84 ارب روپے سے زائد کا پیکیج

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو دنیا کے بہترین شہروں میں شامل کرنے کے لیے 84 ارب روپے سے زائد کا پیکیج دینا چاہتا ہوں۔فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے وفد نے ڈی جی میجر جنرل عبدالسمیع کی سربراہی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، جس میں […]
معرکہ حق کے بعد پاکستانی طیاروں کے آرڈرز؛ 6 ماہ بعد آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ مئی 2025ء کے پاک بھارت تنازع میں پاکستانی فضائیہ کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے دنیا بھر سے دفاعی ساز و سامان کے آرڈرز مل رہے ہیں، جس سے معاشی صورتحال میں بہتری آ سکتی ہے اور ہو سکتا ہے چھ ماہ بعد پاکستان […]
پختونخوا نے سب سے زیادہ لاشیں اٹھائیں، وہیں دہشتگردوں کیخلاف اقدامات پر سیاست ہو رہی ہے، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پختونخوا نے سب سے زیادہ لاشیں اٹھائیں، افسوس ہے کہ وہیں دہشتگردوں کیخلاف اقدامات پر سیاست ہو رہی ہے۔اپنے بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی مخالفت دراصل دہشت گردوں کے بیانیے کو تقویت […]
چکوال؛ دھند کے باعث مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، 5افراد جاں بحق

راولپنڈی:راولپنڈی سے ملتان جانے والی مسافر بس تلہ گنگ کے علاقے ڈھوک پٹھان میں 100 فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 16 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے اور سی پیک بند ہے جس کے سبب بس جی ٹی روڈ سے سفر […]