کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پھوار اور بوندا باندی سے موسم خوش گوار ہوگیا، شہر کا مطلع کہیں جزوی تو کہیں مکمل ابرآلود ہے۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پور، موچکو اور گلستان جوہر میں پھوار اور بوندا باندی ہوئی۔محکمہ موسمیات آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کی پیش کوئی کرچکا ہے۔شہر میں بارش کے ساتھ معمول سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، آج 10 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد جبکہ حدِ نگاہ 600 میٹر ریکارڈ ہوئی، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 95 فیصد رہنے کی توقع ہے۔کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 18.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ کل کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔





