کراچی ؛ نیو سبزی منڈی میں آگ لگ گئی

کراچی:سپر ہائی وے پر واقع نیو سبزی منڈی میں آگ لگ گئی۔ کراچی میں سپر ہائی وے پر واقع نیو سبزی منڈی میں آگ لگ گئی، جس کی اطلاع ملتے ہی کے ایم سی کی فائر بریگیڈ ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شیڈز میں لگی تھی۔ فائر بریگیڈز حکام کے مطابق بعد ازاں آگ پر قابو پا لیا گیا۔ واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔