محکمہ جیل خانہ جات کے ملازمین کیلئے اچھی خبر،3روز کی چھٹی کا اعلان

محکمہ جیل خانہ جات کے ملازمین کیلئے اچھی خبر ،پی پی ایس سی کا امتحان دینے والوں کو 3روز کی چھٹی دینے کا اعلان کر دیا گیا۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے مطابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل اور لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کا امتحان دینے والے جیل ملازمین کو 3 دن کی چھٹی دی جائے گی۔

آئی جی جیل کے حکم پر اے آئی جی اسٹیبلیشمنٹ جیل کی جانب سے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔ 

پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور کی جانب سے سروس کوٹہ کے تحت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل اور لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی آسامیوں کےلئے اشتہارجاری کیا گیا تھا ۔

مراسلے کے مطابق اسامیوں کیلئےدرخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ24جون مقرر کی گئی تھی۔ 

محکمہ جیل نے تمام درخواست دینے والے جیلوں/دفاتر کے وارڈر گارڈ کواین او سی جاری کردیا۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اسامیوں کیلئے تحریری امتحان18اکتوبر کو شیڈول کیا ہے۔