پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں دیگر صوبوں کے کوٹہ پر داخلوں کی پالیسی تبدیل کردی گئی۔
نئی پالیسی کے تحت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کوٹہ کی سیٹوں پر براہ راست درخواستیں وصول کرکے میرٹ پر داخلے کرے گی ،آزاد کشمیر ، گلگت ، بلوچستان، سابق فاٹا اوراسلام آباد کے کوٹہ پر نامزدگی نہیں ہوگی ۔
سابق فاٹا کی پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں 27 سیٹوں کا کوٹہ ہے جبکہ آزاد کشمیر 39، گلگت بلتستان 60 ، بلوچستان 20 اور اسلام آباد کی 30 سیٹوں کا کوٹہ ہے۔
سابقہ پالیسی میں داخلے متعلقہ صوبے کی انتظامیہ خود کرکے حتمی فہرست یو ایچ ایس کو فراہم کرتی تھی لیکن نئی داخلہ پالیسی میں دیگر صوبوں کے کوٹے پر بھی قطعی میرٹ پر داخلے ہونگے ۔





