’شوگر کنٹرول کی جا سکتی ہے ختم نہیں‘‘ آپ کیسے قابو پا سکتے ہیں ؟ اس حوالے سے ڈیجیٹل ہیلتھ کانفرنس میں اہم تجاویز سامنے آئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شوگر کی ماہر ڈاکٹر ثانیہ فرخ بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں شوگر کا مرض عام ہوتا جا رہا ہے، کمیونٹی سطح پر آگاہی مہم کی اشد ضرورت ہے، متوازن غذا کا استعمال، ورزش کو معمول بنائیں، شوگر کنٹرول کی جا سکتی ہے ختم نہیں۔وہ ٹیلی کیئر کے تحت دوسری ڈیجیٹل ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں، اس موقع بر شرکا کے لئے فری کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔





