سکول ٹیچرز انٹرن بھرتی ؛درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 3 روز کی توسیع 

 سکول ٹیچرز انٹرن بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 3 روز کی توسیع کر دی گئی۔

امیدوار اب 24 نومبر تک درخواستیں جمع کرواسکیں گے،26 نومبر کو میرٹ لسٹ صبح دس بجے سکولوں کے باہر آویزاں کی جائیں گی۔

منتخب امیدواروں کے انٹرویو 29 نومبر کو لیے جائیں گے،یکم دسمبر کومنتخب امیدواروں کو اپوائٹمنٹ آرڈرز جاری کئےجائیں گے۔ابھی تک سوا 2 لاکھ درخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔