لاہور(کرائم رپورٹر)صوبہ بھر میں امن و امان برقرار رکھنے، دہشتگرد و شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا میں تیزی لانے کی ہدایت۔ سموگ کنٹرول، ٹریفک منیجمنٹ، اور لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رکھنے پر زور۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کے تحت پنجاب کو محفوظ و پرامن صوبہ بنانے کے عزم کا اعادہ۔صوبہ بھر کو بتدریج سیف سٹیز سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے۔موبائل پولیس اسٹیشنز اور لائسنسنگ یونٹس کے ذریعے دور دراز علاقوں کے شہریوں اور خواتین کو گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز سمیت سینئر افسران کی اجلاس میں شرکت۔






