تیسرا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف سیریز کے فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ کی جگہ حارث رؤف اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔جنوبی افریقی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جارج لنڈے کی جگہ لنگی نگیدی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ انجری کا شکار ہونے قشیل کی جگہ روبن ہرمین ڈیبیو کریں گے۔