پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید8 یوم کی توسیع 

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید8 یوم کی توسیع کر دی گئی۔
دفعہ 144کے تحت پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائدہے۔
 محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عوامی مقامات پر 4 یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے،پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہے۔


 محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پراس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔