پنجاب کے27 اضلاع کی 72 تحصیلیں آفت زدہ قرار،نوٹیفیکیشن جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب نےسیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔
نوٹیفیکیشن کےمطابق 27 اضلاع کی 72 تحصیلوں کو موضع جات کے لحاظ سے آفت زدہ قرار دیا گیا ہے,50 فیصد سےزیادہ متاثر ہونے والےموضع جات کو آفت زدہ قرار دیا گیا۔
نوٹیفکیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب اورپی ڈی ایم اے کے اشتراک سے جاری کیاگیاہے جبکہ یہ فیصلہ پنجاب نیشنل کلیمیٹیز پری وینشن اینڈ ریلیف ایکٹ 1958 کے تحت کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کومتاثرہ علاقوں میں فوری بحالی اورامدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے اورمالی امداد کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اےکاکہنا ہےکہ ریلیف کمشنرپنجاب کی جانب سےنگرانی کے لیےٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،رواں سال خریف سیزن کے دوران لینڈ ریونیو اور آبیانہ کی وصولی نہیں کی جائےگی،جن کسانوں کا نقصان ہوا ہےانہیں زرعی قرضوں میں نرمی،معافی یا تاخیرکی سہولت مل سکتی ہے،متاثرہ خاندانوں کے لیےریلیف کیمپس کوبھی یقینی بنایا جائے گا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اےاورضلعی حکومت ان علاقوں میں سڑکوں،نکاسی آب، سکولوں، مراکزصحت اورگھروں کی بحالی کے لیے منصوبے شروع کرے گی۔