پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب مقامی حکومت ایکٹ 2025ء منظور کیا ہے، الیکشن کمیشن کو پنجاب حکومت کی جانب سے خط موصول ہوا ہے جس میں پنجاب حکومت نے نئے قانون پر عملدرآمد کے لیے 4 ہفتوں کی مہلت مانگی ہے۔تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو معاملے کا جائزہ لیا، پنجاب مقامی حکومت ایکٹ 2022ء اب متروک ہو چکا ہے اور الیکشن کمیشن اب نئے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروائے گا۔ تحریری فیصلے میں مزیدکہا گیا ہے کہ نئے قانون کے تحت شہری اور دیہی کونسلز کا ڈھانچہ تبدیل ہو گیا ہے، پنجاب میں مختلف نشستوں کا طریقہ کار بھی تبدیل ہو گیا ہے، حلقہ بندی سے پہلے اب نئی ڈی مارکیشن کی ضرورت ہو گی۔