اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش پر غور کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی سے متعلق کیے گئے فیصلے پر غور کا امکان ہے۔اہم اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے کابینہ کو ٹی ایل پی سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورتحال بھی زیرغور آئے گی۔ اس کے علاوہ وزیر دفاع افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں ای سی سی، کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کیے جانے کا بھی امکان ہے۔





