پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے تمام اراکین نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے تمام اراکین نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے،استعفے سپیکر پنجاب اسمبلی کے دفتر کو موصول ہو چکے ہیں مگر تاحال کسی بھی رکن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔
استعفیٰ دینے کے باوجود اکثر اپوزیشن ارکان اب بھی سرکاری گاڑیوں کا استعمال کر رہے ہیں۔
صرف دو چیئرمین حافظ فرحت عباس اور اویس عمر ورک نے استعفیٰ کے بعد سرکاری گاڑیاں واپس کی ہیں۔
کچھ اراکین کے استعفے بیرون ملک سے واٹس ایپ کے ذریعے بھیجے گئے، جبکہ چند ارکان نے استعفے سپیکر کو خود جا کر جمع کرائے ہیں.





