پنجاب میں 30 موبائل پولیس  سٹیشنز کا اجرا کردیا گیا :عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں 30 موبائل پولیس  سٹیشنز کا اجرا کردیا گیا ، موبائل پولیس اسٹیشنز کے ذریعے قانونی مدد شہریوں کودہلیز پر ملے گی۔

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری  نے کہا کہ موبائل پولیس اسٹیشنز کے ذریعے قانونی مدد شہریوں کودہلیز پر ملے گی۔

شہریوں کو اب تھانے جا کر درخواست دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی ، ٹی ایل پی کے احتجاج کے دوران لاشوں کا پروپیگنڈا کیا گیا ۔

ٹی ایل پی کے احتجاج کے دوران ستھرا پنجاب کی گاڑیاں توڑی گئیں ،ٹی ایل پی نے فلسطین کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو گمراہ کیا ۔

پر تشدد احتجاج کے دوران 110 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ، مریدکے میں احتجاج کے دوران 18 پولیس اہلکاروں کو گولیاں لگیں ۔
والدین بچوں کو فساد کا حصہ بننے سے روکیں ،  افسوس ہے کہ فساد کو فلسطین اور اسلام کا مقدمہ کہا گیا ۔
پر تشدد مظاہروں میں 3 شہری جاں بحق ، 48زخمی ہوئے ، اینٹوں سے بھری ٹرالیاں مظاہرین کےساتھ چل رہی تھیں ۔
اسلحے کے زور پر پولیس کی گاڑیوں پر قبضہ کیا گیا ، ٹی ایل پی کی فنانسنگ روک دی گئی ہے ۔
ٹی ایل پی کے تمام اکاؤنٹس منجمد ہیں ، دونوں بھائیوں کو ٹریس کیا جارہا ہے ، جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔