ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کی زیرِ صدارت قومی انسدادِ پولیو مہم کی کوریج رپورٹ بارے اجلاس

ڈیرہ غازیخان (غلام یاسین راھی) ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کی زیرِ صدارت قومی انسدادِ پولیو مہم کی کوریج رپورٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیو مہم کی مجموعی کارکردگی، فیلڈ سرگرمیوں اور اہداف کے حصول کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پولیو ٹیموں نے تیسرے روز تک 97 فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے۔ تین روزہ پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 7 لاکھ 77 ہزار 936 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلائی جا چکی ہے۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ گھروں میں موجود نہ ہونے والے 37 ہزار 306 بچوں کو کیچ اپ ڈے کے دوران کور کیا جائے گا تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے ہدایت کی کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور یکسوئی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں.