انڈر 19 ورلڈکپ: انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف محتاط انداز میں بیٹنگ جاری

HARARE:انڈر 19 ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف محتاط انداز میں بیٹنگ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔انگلینڈ نے 26 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنالیے ہیں۔ کیلب فیلکونر 44 اور ریلفی ایلبرٹ 10 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔بین ڈاکنز 33، بین مائس 20، کپتان تھامس ریو 14 اور جوزٖف مورز 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے 2 جبکہ علی رضا اور عبدالسبحان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔انڈر 19 ورلڈکپ کے آج کھیلے جانے والے دیگر میچ میں آئرلیںڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 31 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنالیے ہیں۔تیسرے میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 33 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 158 رنز بنالیے ہیں۔