فیصل آباد میں آپریشن کرکے 3 سالہ بچے کے گلے سے تالا نکال لیا گیا۔چلڈرن اسپتال میں تالا نگلنے والے 3سالہ بچے کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ بچے نے 4 روز قبل کھیلتے ہوئے تالانگل لیا تھا۔ایچ او ڈی چلڈرن اسپتال ڈاکٹر نگینہ شہزادی کے مطابق سانس رکنے کی شکایت پر بچے کو اسپتال لایا گیا تھا،کامیاب آپریشن کےبعد تالا نکال دیا گیاہے۔ڈاکٹر نگینہ کے مطابق تالا گلے میں پھنسنے سے بچےکی زندگی کو خطرہ تھا۔





