گوجر خان میں تربیتی طیارے کی کریش لینڈنگ

راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں تربیتی طیارے کوفنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر کھیتوں میں اتارا گیا۔
 ذرائع کے مطابق طیارے میں ایک مرد پائلٹ اور ایک خاتون ٹرینی پائلٹ سوار تھے،پائلٹ نے نہایت مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے نقصان سےبچایا۔ذرائع کے مطابق طیارہ راولپنڈی فلائنگ کلب کی ملکیت تھا,پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ کومعمولی چوٹیں آئیں  تاہم دونوں کی حالت بہتر ہے۔