تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل سوبرزادہ امام علی عبدالرحیم کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل سوبرزادہ امام علی عبدالرحیم نے آج اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ انہوں نے تاجکستان کی عسکری اور سول قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان تمام مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں تاجکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور کے علاوہ دفاعی تعاون میں اضافے کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان پورے خطے بالخصوص وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ امن، استحکام اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔تاجک وزیر دفاع نے اپنی حکومت کے عزم کا یقین دلایا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ ملکرکام کرنے کا عہد کیا۔