حکومت نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا عمل مزید سادہ اور آسان کر دیا ہے، جس سے اہل شہری اپنے گھروں کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے آسانی سے استفادہ کر سکیں گے۔
ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اب شہری گھر بیٹھے آسانی سے آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں، جس سے اس پروگرام کی تکمیل میں مزید تیزی آئے گی۔
پروگرام کے تحت اب تک شاندار نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ صرف قلیل مدت میں 30,600 مکانات مکمل کیے جا چکے ہیں، اور 1,05,700 خاندانوں نے اپنے گھروں کی تعمیر کے لیے قرضے حاصل کر لیے ہیں۔
مزید برآں 69,200 خاندانوں نے اپنے قرضوں کی دوسری قسط بھی وصول کر لی ہے تاکہ تعمیراتی منصوبوں کو جاری رکھا جا سکے۔





