پنجاب حکومت کا شہری خوبصورتی پر کروڑوں روپے خرچ کرنے فیصلہ

حکومت پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی(پی ایچ اے) کو 40 کروڑ روپے بطور ابتدائی سرمایہ فراہم کرے گی۔
فنڈز مالی سال 2025-26 میں ضمنی گرانٹ کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے،ابتدائی فنڈز باغبانی اور تزئین و آرائش کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے،پی ایچ اے کو مالی طور پر مستحکم بنانے کا حکومتی اقدام اہم قدم قرار دیا گیا ہے،لاہور سمیت دیگر شہروں میں شجرکاری اور خوبصورتی کے منصوبے تیز ہوں گے۔
فنڈز حکومت پنجاب کے شہری ماحول کو خوشنما اور سرسبز بنانے کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے،شہری خوبصورتی کے منصوبے جدید خطوط پر مکمل کیے جائیں گے۔
فنڈز کی فراہمی سے شہری تزئین و آرائش کے منصوبے تیزی سے مکمل ہوں گے۔