پنجاب ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ مریم نواز کلینکس بری طرح فلاپ،

پنجاب ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ مریم نواز کلینکس بری طرح فلاپ، بنیادی مراکز صحت سے مریم نواز کے نام پہ ہسپتالوں کی منتقلی کے بعد نہ وہاں معیاری میڈیسن نہ ٹرینڈ سٹاف اور نہ ہی صفائی و حفظان صحت کا کوئی نظام رہ گیا، ٹھیکیدار ناتجربہ کار ڈاکٹرز مسلسل فیک انٹریز کی آڑ میں سرکاری مال وصول کر رہے ہیں، سونے پہ سہاگہ مریم نواز کلینک کے ٹھیکیداروں نے مراکز صحت میں اپنی فیملییز رکھ لیں، 10, 15, 20 ہزار تنخواہ پہ 12 سے 24 گھنٹے کی ڈیوٹیز کروا کے پیسے بچانا اور مریض مارنا معمول بن چکا، گورنمنٹ کی مشینری آلات فرنیچر بلڈنگز تباہی کی جانب گامزن، مقصد صرف پیسے کمانا رہ گیا، پورا ہیلتھ سسٹم تباہ کر دیا گیا، عوام الناس بددعائیں دینے لگے، اہلیان پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز صاحبہ سے اپیل کہ مریم نواز کلینک ختم کر کے پہلے والا حکومت کے زیر سایہ باختیار و عوام دوست بنیادی مرکز صحت کا نظام بحال کیا جائے