ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جی ایل پی-1-کلاس کی وزن کم کرنے والی ادویات زیادہ فعال اور توانائی سے بھرپور زندگی گزارنے میں مدد دے سکتی ہے۔ہر آٹھ امریکیوں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ وہ ان انجیکشنز (جو 2020 کی دہائی کے ابتداء میں امریکا میں مقبول ہوئے) کا استعمال کر رہے ہیں۔سائنس دانوں کی جانب سے مطالعے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان ادویات میں دیگر اعضاء کےنظام کے لیے اضافی فوائد ہیں۔تحقیق میں ان ادویات کے نقصان دہ سوزش پر مثبت اثرات دیکھے گئے جو مہلک کینسر، ڈیمنشیا اور قلبی بیماری کا سبب بن سکتی ہے۔امریکن کڈنی فنڈ کے مطابق جی ایل پی-1 ادویات گردوں کی بیماری کے بگڑنے اور ساتھ ہی گردوں کے فیل ہونے کے امکانات بھی کم کر سکتی ہے۔کنگز کالج لندن کی ایک تحقیق کے مطابق سیماگلوٹائڈ (جو اوزیمپک اور ویگووی میں استعمال ہونے والا بنیادی جز ہے) جگر کی بیماری کے علاج میں دو تہائی مریضوں میں مؤثر ثابت ہوا ہے۔





