پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کو این او سی جاری

اسلام آباد:پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کے لیے باضابطہ طور پر این او سی جاری کردیا۔پی ایس بی کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم 4 سے 15 فروری تک ہوبارٹ، آسٹریلیا میں ہونے والے ایف آئی ایچ پرو ہاکی […]

حماس کے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچا، جلد اپنی AK-47 تک واپس کردیں گے؛ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول اوروں کے برعکس میرا یقین ہے کہ حماس جلد ہی اسلحہ ڈالنے جا رہی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس کے دوران دیا لیکن اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ […]

ایران پر امریکا کے ممکنہ حملے کو روکنے کیلئے ترکی متحرک، عباس عراقچی انقرہ پہنچ گئے

انقرہ: ایران نے امریکا کی ممکنہ فوجی کارروائی کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں، اسی سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مذاکرات کے لیے ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچ رہے ہیں۔بین الاقوامی ذرائع کے مطابق ترکی اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ […]

غزہ جنگ: اسرائیلی فوج نے پہلی بار 71 ہزار فلسطینیوں کے قتل کا اعتراف کرلیا

اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے پہلی بار غزہ جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 71 ہزار تسلیم کرلی ہے۔اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورسز نے مانا ہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے دوران یہ جانی نقصان ہوا۔اس سے قبل اسرائیل غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے […]

روس یوکرین جنگ: دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے زیادہ فوجی ہلاکتیں، جانی نقصان 20 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ

کیف: ایک بین الاقوامی تحقیقی ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں دونوں ممالک کے مجموعی فوجی جانی نقصان کی تعداد جلد 20 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر موجودہ حالات برقرار رہے تو موسمِ بہار تک ہلاکتوں، زخمیوں اور لاپتہ فوجیوں کی […]

پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا، سلمان راجا کی چیف جسٹس سے ملاقات

اسلام آباد:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیف جسٹس سے ملنے کے لیے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیا، سلمان راجا کی چیف جسٹس سے ملاقات ہوگئی جس پر دھرنا ختم کردیا گیا۔ تحریک انصاف کی قیادت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچی، […]

بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز  کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 جنوری 2026 کو بلوچستان میں 2 الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی تنظیموں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے […]

کاروباری برادری کیلیے خوشخبری؛ وزیراعظم کا صنعتوں کیلیے بجلی سستی کرنے کا اعلان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا اعلان کردیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملک کے معروف ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔ […]

سلمان اکرم راجا، لطیف کھوسہ کی اٹارنی جنرل کیساتھ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ کی اٹارنی جنرل کے ساتھ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آفس میں دونوں رہنماوں کو کافی پلائی گئی، دونوں رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ تک رسائی کی درخواست کی۔اٹارنی جنرل منصور عثمان نے میڈیکل رپورٹس […]

حکومت نے پی آئی اے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ کی نجکاری ترجیح قرار دے دی

اسلام آ باد:وفاقی سیکریٹری نجکاری عثمان باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ کی نجکاری ترجیح ہے۔سینیٹر افنان اللہ خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں دوران بریفنگ سیکریٹری وزارت نجکاری نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی نجکاری […]