لاہور: ڈاکٹروں نے مہارت سے 3 سالہ بچی کے معدے سے ہیئر پن نکال لی

لاہور میں ڈاکٹروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 سال کی بچی کے معدے سے ہیئر پن نکال لی۔ترجمان جنرل اسپتال لاہور کے مطابق اینڈو اسکوپی کے ذریعے بچی کے معدے سے ہیئر پن نکالی گئی، حساس پروسیجر ڈاکٹر حوریہ رحمان نے انجام دیا۔جنرل اسپتال لاہور کے ترجمان نے بتایا کہ پروفیسرشاہد، […]

پرانا ہیلمٹ پہننے کے نتائج کتنے خطرناک ہیں؟ جانیے

کراچی پولیس چیف نے اعلان کیا ہے کہ اب موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والا شخص بھی چاہے وہ مرد ہو یا عورت اسے بھی ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔لیکن یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا کسی دوسرے شخص کا ہیلمٹ استعمال کرنا کیسا ہے؟ اور اس کے کیا نقصانات ہوسکتے ہیں۔اس حوالے سے […]

عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کی روبکار جاری کردی

لاہور:ضلع کچہری میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے رہائی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور مقدمے میں مطلوب یا ملوث نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔عدالت نے اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل […]

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

اسلام آباد:ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے پراسکیوشن کے مزید 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لئے۔ملزم عمر حیات کو گاڑی […]

سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے دوسری شادی کا اعلان کردیا

کراچی:پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلی اہلیہ کی رضامندی سے دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔اذلان نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ وہ خود یہ خبر مداحوں تک پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ کسی غلط فہمی یا افواہ سے بچا جا سکے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ […]

ورزش اور ڈائٹنگ کے بغیر سردی میں وزن کم کرنے کا حیرت انگیز طریقہ

جسمانی وزن بڑھ جائے، خاص طور پر پیٹ آگے نکل آئے تو اکثر لوگ ڈائٹنگ، سخت ورزش یا مہنگے فٹنس پلانز کی طرف دوڑ پڑتے ہیں۔ مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وزن میں کمی کا ایک ایسا طریقہ بھی موجود ہے جس کے لیے نہ جم جانا پڑتا ہے، نہ کیلوریز گننے کی […]

قبل از وقت پیدائش سے بچوں کی آنکھیں ضائع ہونے کے کیسز بڑھ رہے ہیں، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کراچی میں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں آنکھوں کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔اس بات کا انکشاف طبی ماہرین نے کیا اور بتایا کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں آنکھوں کی بیماری ریٹینوپیتھی آف پریمچوریٹی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بروقت […]

گوہاٹی ٹیسٹ: بھارت کو ہوم ٹیسٹ سیریز میں ایک اور عبرتناک شکست

جنوبی افریقا نے گوہاٹی ٹیسٹ میں 408 رنز سے فتح حاصل کرکے بھارت کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔گوہاٹی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم 549 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پانچویں روز صرف 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارتی بلے باز جنوبی افریقی اسپنرز کے آگے بے بس […]

بھارتی شائقین کی انوکھی منطق، گوہاٹی ٹیسٹ میں شکست کا الزام ’چائے‘ پر لگادیا

بھارتی ٹیم 25 سال بعد جنوبی افریقا کے ہاتھوں ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی شکست کے دہانے پر ہے۔گوہاٹی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں 549 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 58 رنز پر آدھی ٹیم ڈھیر ہونے کے بعد شائقین نے انوکھی منطق نکال لی۔جہاں بعض شائقین بھارتی ٹیم کی […]

سعودی عرب نے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی میزبانی حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے، محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت کی سرپرستی میں مملکت نے بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی میزبانی حاصل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل سے اہم […]