مسلمانوں کو اپنے مذہب کے دفاع کیلئے شہادتیں دینی پڑیں گی، سکھ رہنما

ہندوتوا بیانیہ اقلیتوں کیلئے شدید خطرہ بن گیا ہے۔ خالصتان تحریک کے رہنما نے مودی کی فاشسٹ سوچ کا پول کھول دیا۔تفصیلات کے مطابق مسلمان دشمنی میں مودی نے صدیوں پرانی مسجد کی شہادت کو قومی تماشہ اور سیاسی تہوار بنا دیا۔ خالصتان تحریک اور سکھس فار جسٹس کے رہنما نے مسلمانوں سے جابر مودی […]
13 حلقوں میں ضمنی انتخابات، پنجاب میں لیگی امیدواروں کی برتری، غیر سرکاری نتائج

اسلام آباد:ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی، مظفرگڑھ کے 13 […]
بجٹ عملدرآمد میں تبدیلی کیلئے تجاویز آئندہ ماہ آئی ایم ایف کو پیش کرنے کا فیصلہ، وزارت خزانہ

اسلام آباد:ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ آئندہ ماہ تک آئی ایم ایف کو بجٹ عملدرآمد کے نظام میں اصلاحات سےمتعلق حتمی تجاویز تیار کرکے پیش کرے گی۔بجٹ عملدرآمد کے طریقہ کار میں بہتری کیلئے آئی ایم ایف کے ٹیکنیکل وفد کے ساتھ مختلف اصلاحاتی تجاویز پر مشاورت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور […]
ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر عابد شیر علی کیخلاف کارروائی، نوٹس جاری

فیصل آباد کے حلقہ برائے صوبائی اسمبلی پی پی 116 میں ضمنی الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں ووٹ ڈالتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی نے اپنی ویڈیو بنائی اور اسے شیئر کیا۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد ریٹرننگ افسر پی پی 116 فیصل آباد نے سابق ایم این اے عابد شیر علی کو ووٹ کی […]
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی روزہ رسول ﷺ پر حاضری

اسلام آباد:نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو اور برسلز کے دوروں کے بعد مدینہ منورہ میں حاضری دے کر اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔اسحاق ڈار اپنے سرکاری دوروں کی تکمیل کے بعد اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے 17 سے 19 نومبر تک ماسکو اور 19 سے 21 نومبر تک […]
کراچی میں 31 ارب روپے کی 756 ترقیاتی اسکیمیں تیزی سے جاری ہیں، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی سنجیدہ اور فعال پالیسی کے تحت کراچی میں اس وقت 756 ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں، جن کا مقصد شہر کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور جدید بنانا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے […]
نواز شریف کی سرجری ہوئی ہے،ان کی صحت کےلیے دعا کریں، رہنما مسلم لیگ کی اپیل

مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کے صدر میاں نواز شریف کے لیے صحت کی دعا کریں، ان کی سرجری ہوئی ہے۔ضلع راولپنڈی میں 10 لاکھ فی ٹریکٹر سبسڈی کے ساتھ چوبیس کاشتکاروں کو وزیر اعلی پنجاب ہائی پاور گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ٹریکٹرز […]
بدل دو نظام: جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے بدل دو نظام تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے ملک گیر احتجاجی جلسوں اور دھرنوں کا اعلان کردیا۔مینار پاکستان لاہور پر جماعت اسلامی کے تین روزہ کل پاکستان اجتماع عام میں شریک لاکھوں شرکاء سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا […]
وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی

وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔چیف جسٹس امین الدین نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا، بینچ 25 نومبر کو سماعت کریگا۔جسٹس عامر فاروق پانچ رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے، سلمان اکرم راجا نے انتخابی دھاندلی انکوائری ٹریبونل تشکیل […]