علی ترین کی پی سی بی پر شدید تنقید، لیگل نوٹس پھاڑ دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں علی ترین نے کہا کہ پی ایس ایل منیجمنٹ نے انہیں ایک لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں تنقیدی بیانات واپس لینے اور […]
سعودی عرب سے متعلق توہین آمیز بیان پر انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے معافی مانگ لی

اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیزلیل سموتریچ نے سعودی عرب سے متعلق اپنے بیان کو ’’نامناسب‘‘ قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے بیان سے کسی کو دکھ یا تکلیف پہنچی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔رپورٹس کے مطابق، بیزلیل سموتریچ نے چند روز قبل ایک […]
یو اے ای کے شہری نے 7 ارب 65 کروڑ روپے کی بڑی لاٹری جیت لی

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں قسمت نے ایک شہری پر ایسی مہربانی کی کہ اس نے 100 ملین درہم کی تاریخی لاٹری جیت لی۔ یہ انعامی رقم پاکستانی کرنسی میں تقریباً 7 ارب 65 کروڑ 51 لاکھ 64 ہزار روپے کے برابر بنتی ہے۔یو اے ای لاٹری انتظامیہ نے فی الحال فاتح کی شناخت ظاہر […]
جنگ بندی کے باوجود غزہ میں بدترین حالات، فلسطینی خاندان قبرستانوں میں پناہ لینے پر مجبور

غزہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے باوجود غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین ہوتا جارہا ہے۔اسرائیل کی جانب سے امداد کی فراہمی پر مسلسل پابندیوں کے باعث فلسطینی خاندان خوراک، پانی اور پناہ گاہ کے لیے سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔الجزیرہ کے مطابق جنگ بندی کے باوجود صورتحال میں کوئی بہتری نہیں […]
افغانستان میں میڈیا کا قتل عام! طالبان کے مظالم پر ہیومن رائٹس واچ کی لرزہ خیز رپورٹ

ہیومن رائٹس واچ نے افغان طالبان کی جانب سے آزادیِ اظہارِ رائے پر پابندیوں اور صحافیوں پر ظلم و ستم کی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں طالبان کے وحشیانہ طرزِ حکمرانی کو بے نقاب کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان نے افغانستان میں میڈیا کی […]
ٹی ایل پی کالعدم جماعت قرار؛ حکومت نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل کردیا۔زرات داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم جماعت قرار دے دیا، جس کے بعد ٹی ایل پی کو فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے ٹی ایل […]
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کل ہونگے، افغان طالبان ہمارے خدشات دور کریں، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کل ہوں گے جس میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی پر بات ہوگی۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ افغان طالبان پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان کے خدشات دور کریں اور وہ عالمی برادری […]
علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم

راولپنڈی:26نومبر احتجاج میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا۔اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی۔ علیمہ خان عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔عدم پیشی پر […]
حکومت مذہبی جماعتوں کے خلاف نہیں، ٹی ایل پی سیاست نہیں انتشار پھیلا رہی تھی، عظمیٰ بخاری

لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت مذہبی جماعتوں کے خلاف نہیں ہے، ٹی ایل پی سیاست نہیں انتشار پھیلا رہی تھی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ حکومت کسی مذہبی تنظیم یا جماعت کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس مخصوص ذہنیت کے خلاف […]
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت سمیت ہر طرح کی آمد و رفت معطل

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت سمیت ہر طرح کی آمد و رفت معطل کر دی گئی، صرف غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیاں سمیت ہر طرح کی آمد و رفت بدستور مکمل طور معطل ہے۔صرف غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں […]