ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دسویں میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دے دیا۔تفصیلات کے مطابق دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔نمیبیا نے مقررہ 20 اورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ جان نکول لافٹی ایٹون 42، جان فرائیلنک 30، جے جے اسمٹ 22 اور کپتان جرہارڈ ایراسمس 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک اور باس ڈی لیڈ نے 2،2 جبکہ فریڈ کلاسن اور آریان دت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ نیدرلینڈز کو ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔دوسری جانب نیمیبیا کی ٹیم ایونٹ میں آج اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔





