196 ہدف کے تعاقب میں 60 رنز پر زمبابوے کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلیے 196 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور 60 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔تفصیالت کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کا چوتھا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے، بابر اعظم 74 اور صاحبزادہ فرحان 63 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا تاہم صائم ایک بار پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 13 رنز بناکر 29 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کی، صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 3 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 132 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔فہیم اشرف رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے اور پھر بابر اعظم بھی 74 رنز بناکر 163 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، یوں پاکستان کو چوتھے نقصان کا سامنا رہا، پھر محمد نواز بھی چار رنز بناکر پویلین چلتے بنے۔ نئے آنے والے بیٹسمین فخر زمان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 10 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 27 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں بلے باز رہے۔
پاکستان اسکواڈ
صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان آغا، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم، عثمان طارق، نسیم شاہ
زمبابوے اسکواڈ
برین بیننٹ، تادیونشے، برینڈن، سکندر رضا، ریان، ٹونی، تشینگا، بریڈ، تینوتینڈا، رچرڈ، ویلنگٹن