شمالی علاقہ ہو اور بچوں کا ساتھ ہو، عمران خان کو پرانی یاد ستانے لگی
ان دنوں وہ واحد چیز جس کی میں کمی محسوس کرتا ہوں وہ شمالی پہاڑیوں میں اپنے بیٹوں کے ہمراہ کوہ پیمائی (Hiking) ہے۔ عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ان دنوں اپنے بچوں کے ہمراہ شمالی علاقوں میں جانے کی یاد ستانے لگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ان دنوں وہ واحد چیز جس کی میں کمی محسوس کرتا ہوں وہ شمالی پہاڑیوں میں اپنے بیٹوں کے ہمراہ کوہ پیمائی (Hiking) ہے۔
مزید کہا کہ رب العزت نے پاکستان کو دنیا کی بہترین پہاڑی گزرگاہیں (Mountain Trekking) عطا کررکھی ہیں۔ ایک روز ہم پاکستان کو سکینگ (Skiing) کا مرکز بھی بنائیں گے، انشاءاللہ۔
The only thing I miss these days is hiking in our northern mountains with my sons.
Allah has blessed Pakistan with the best mountain trekking in the world. Inshallah one day we will make Pakistan the skiing capital of the world. pic.twitter.com/e7PzHcy37L
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 26, 2023