عمران خان نے اس جگہ لاکھڑا کیا ہے جہاں یا ہم رہیں گے یا عمران خان،راناثناء
اب دونوں میں سے کسی ایک کا وجود باقی رہنا ہے
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہمارا وجود ختم ہو رہا ہے، اب دونوں میں سے کسی ایک کا وجود باقی رہنا ہے۔ اب یا عمران خان رہے گا یا ہم۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لئے ہم ہر حد تک جائیں گے پھر یہ بھی نہیں سوچیں گے کہ کیا جمہوری ہے کیا غیر جمہوری، کیااصولی ہے اور کیا غیراصولی ہے۔
اس پر صحافی نے سوال کیا کہ آپکے ماننے والے چاہنے والے لاکھوں میں ہیں وہ یہ بات سنیں گے تو حملہ کریں گے
ہمارا وجود ختم ہو رہا ہے، اب یا عمران خان رہے گا یا ہم۔ اس کے لئے ہم ہر حد تک جائیں گے پھر یہ بھی نہیں سوچیں گے کہ کیا جمہوری ہے کیا غیر جمہوری۔
رانا ثناء اللہ pic.twitter.com/nXqmUTpMaO— Asif Emaan (@asifemaann) March 26, 2023
جس پر رانا ثناء اللہ نے جواب دیا کہ کیا عمران خان کے ساتھ جتنے لوگ ہیں وہ ہمیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں؟صحافی نے مزید پوچھا کہ اس سے تو انارکی پھیلے گی جس پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انارکی تو پھیلی ہوئی ہے اور کتنی انارکی پھیلے گی؟
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ یا عمران خان سیاست سے منفی ہوجائے گا یا ہم ہوجائیں گے۔ عمران خان نے اس سٹیج پر لاکھڑا کیا اور یہ اسکا قصور ہے۔