سینیٹر عبدالقادر نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں

جناح ہاؤس، کورکمانڈر ہاؤس اور آرمی تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتا ہوں

سینیٹر عبدالقادر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد حیثیت سے میری سیٹ برقرار ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس، کورکمانڈر ہاؤس اور آرمی تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے جوان اپنی جانیں قوم پر قربان کرتے ہیں، پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، مضبوط فوج مضبوط ملک کی ضامن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن تقسیم اور تشدد کا راستہ تمام جماعتوں نے اختیار کیا، سیاستدان ملک کو بحران سے نکالنے میں کردارادا کریں۔

واضح رہے کہ سینیٹر عبدالقادر نے آزاد حیثیت میں سینیٹ انتخاب جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More