پی ٹی آئی ملتان یوتھ ونگ کے سابق صدر نے ’تحریک انصاف حقیقی‘ بنانے کا اعلان کردیا
آج ملک میں جو ہورہا ہے اس کی تمام تر ذمہ داری عمران خان پر ہے۔
پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ملتان کے سابق صدر راؤ یاسر نے پاکستان تحریک انصاف حقیقی بنانے کا اعلان کردیا۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راؤ یاسر نے کہا کہ آج ملک میں جو ہورہا ہے اس کی تمام تر ذمہ داری عمران خان پر ہے۔
راؤ عمران نے مزید کہا کہ عمران خان کی اکڑ، انا اور یوٹرن نے ملک کو اس حالت پر پہنچایا ہے۔
راؤ یاسر نے پاکستان تحریک انصاف حقیقی بنانے کا اعلان کر دیا pic.twitter.com/UtPTwmBinw
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) May 25, 2023
راؤ عمران نے کہا کہ میرا پارٹی بنانے کا مقصد پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو منزل تک پہنچانا ہے۔
خیال رہے کہ راؤ یاسر نے رواں ہفتے 9 مئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی کو خیر باد کہا تھا۔
علاوہ ازیں ملتان سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے جاوید اختر انصاری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ بھی واپس کردی ۔