مسجد نبوی میں عازمین حج کے استقبال کی تیاریاں مکمل

مسجد نبوی کے ہر حصے اور اس سے منسلک عمارتوں میں فیلڈ ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں

مدینہ منورہ: مسجد نبوی میں عازمین حج کے خیرمقدم کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی نے مسجد نبوی کی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ صفائی اور سینیٹائزنگ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ تمام ادارے پہلے سے تیار کی گئی اسکیمیوں اور پروگراموں پر عمل درآمد کررہے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی کے ہر حصے اور اس سے منسلک عمارتوں میں فیلڈ ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے نگرانی اور فوری مدد کا نظام بھی فعال کردیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More