سیکرٹری سپیشلائزڈ ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان انتہائی متحرک شخصیت
علی جان خان نے خود دورے کرکے بہت سے سرکاری ہسپتالوں کاناصرف جائزہ لیا بلکہ ان کاقبلہ بھی درست کرکے لوگوں کوسہولیات فراہم کرنے کے فوری آرڈر
اسلام آباد(عمران چوہدری) سیکرٹری سپیشلائزڈ ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان کاشمار انتہائی متحرک شخصیا ت میں ہوتا ہے۔ یہ وہ شخص ہیں جو ناصرف خود متحرک رہتے ہیں بلکہ متعلقہ شعبہ جات میں کام کرنے والے افراد کو بھی متحرک رکھتے ہیں۔ ان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہےکہ یہ فیلڈ میں ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے دورے خود کرتے ہیں اور لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا اولین فریضہ سمجھتے ہیں۔
سیکرٹری سپیشلائزڈ ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان نے خود دورے کرکے بہت سے سرکاری ہسپتالوں کاناصرف جائزہ لیا بلکہ ان کاقبلہ بھی درست کرکے لوگوں کوسہولیات فراہم کرنے کے فوری آرڈر کئے۔ ان کی بدولت جہاں جہاں پر سرکاری مشینری میں جھول تھا اور وہ متحرک نہیں تھی وہ متحرک ہوئی۔ انہوں نے دن رات کام کیا اورمحکمہ اور ہسپتالوں میں لوگوں کی اذہان سازی کی اور شخصیت کونکھارنے کے لئے کبھی کبھی سختی سے نمٹا لیکن اس کا مقصد تذلیل نہیں بلکہ اصلاح تھا۔
انہوں نے سروسز، کوٹ خواجہ سعید ،نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ اور دیگر ہسپتالوں کا دورہ کیا۔ میڈیکل ایمرجنسی، سرجیکل ایمر جنسی، میڈیکل یونٹ، ریڈیالوجی ٹاور، اوپی ڈی اور پارکنگ ایریا کودیکھ کر اور مسائل حل کرنے کے اقدامات جاری کئے۔ مریضوں کی خیریت دریافت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ا ن کی خوبی یہ تھی کہ وہ جس بھی ہسپتال میں جاتے مریضوں میں گھل مل جاتے اور مسائل سنتے اور اس کے لئے فوری اقدامات کرتے۔ ایمرجنسی کے واش روم تک کی حالت کو دیکھتے۔
سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان رات گئے بھکر میں ڈی ایچ کیو ہسپتال بھی گئے تھے اور وہاں پر ٹراما سینڑ، ایمرجنسی، سی ٹی سکین روم سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کرنے کے علاوہ ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین سے سہولیات بارے دریافت کیا اور جب تک ان کو اطمینان نہیں ہواوہ مریضوں کی مزاج پرسی کرتے رہے۔
عوام کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنا ان کا موٹو ہے۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان انضباطی کارروائیوں میں سختی کے ساتھ ساتھ جہاں موقع ملتا سٹاف کی ہمت بڑھاتے اور حوصلہ افزائی کرتے۔ وہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر تمام سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے ناصرف سہولیات کا جائزہ لیتے ہیں بلکہ خامیوں کو فورا دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں فرنیچر کی تبدیلی اور ایمرجنسی میں ڈسپوزیبل بیڈ شیٹوں کی فراہمی کے منصوبہ پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو ترجیح بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔ جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت پر 24 گھنٹے گائنی، ایمرجنسی سروسز کی فراہم کرنے کے لیے بھی عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
الغرض یہ کہاجائے کہ بنیادی مراکز صحت میں جاری سہولیات اور سروسز میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان کا بہت بڑا ہاتھ ہے تویہ بےجا نہیں ہے کیونکہ ان کی کاوشیں ہی فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کے ساتھ ہیں تاکہ لوگ ڈیوٹی میں کوتاہی نہ برتیں اور لوگوں کوسہولیات ملیں۔