چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کے چھاپے، امراض چشم کا غیرمعیاری سامان ضبط

چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کی سربراہی میں ٹیم کا امراض چشم میں استعمال ہونے والی غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ ڈیوائسز و سامان کی فروخت کے خلاف کریک ڈاون، دو مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

ٹیم کی جانب سے پہلا چھاپہ لینز آئی سرجیکل کریم بلاک اقبال ٹاون پر مارا گیا، جبکہ دوسرا چھاپہ ڈسٹری بیوٹر ماڈل ٹاون کے گھر پر مارا گیا۔

دونوں آوٹ لیٹس سے 30 لاکھ روپے مالیت کے غیر معیاری لینز و دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

لینز آئی سرجیکل اور سر ڈسٹری بیوٹر کو سربمہر کر دیا گیا ہے، غیر معیاری لینز و دیگر سامان فروخت کرنے پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔