ڈبلیو ایچ او کے جوائنٹ ایکسٹرنل ایویلیوایشن مشن کی محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر آمد
سیکرٹری صحت علی جان خان نے ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل کے ہمراہ عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کا استقبال کیا
لاہور:ڈبلیو ایچ او کے جوائنٹ ایکسٹرنل ایویلیوایشن مشن کی محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر آمد سیکرٹری صحت علی جان خان نے ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل کے ہمراہ عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کا استقبال کیا۔جوائنٹ ایکسٹرنل ایویلیوایشن مشن ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز، ہیپاٹائیٹس پی سی آر لیب اور ٹی بی کنٹرول لیب کا دورہ کیا سٹیٹ آف دی آرٹ لیبز میں فراہم کردہ ٹیسٹنگ سروس اور طریقہ کار سے آگہی حاصل کی ،سیکرٹری صحت علی جان خان اور ڈی جی ڈرگز کنٹرول محمد سہیل نے ٹیم کو لیبز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے سرویلنس اور مانیٹرنگ سنٹر کا بھی دورہ کیا ۔
ہیلتھ انفرمیشن اینڈ سروس ڈیلوری یونٹ (HISDU) میں ہسپتالوں کی مانیٹرنگ، ورٹیکل پروگرامز کے ڈیش بورڈ، سکریننگ کا ڈیٹا اور ہیلپ لائن 1033 پر موصولہ شکایات کا نظام بھی دیکھا
اس موقع پر علی جان خان کا کہنا تھا کہ HISDU کے نظام کے ذریعے 150 تحصیل و ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات 24 گھنٹے مانیٹر کررہے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ 2500 بنیادی مراکز صحت اور 300 دیہی مراکز صحت کے لئے 480 ایمبولینس کام کررہی ہیں۔جوائنٹ ایکسٹرنل ایویلیوایشن مشن ڈی ٹی ایل میں قائم ڈے کئیر سنٹر اور جم بھی گئےجی ای ای مشن نے ڈی ٹی ایل، ٹی بی اور ہیپاٹائیٹس لیبز کے معیار سے بے حد متاثر ہوئے۔مشن نے خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے جدید ریسرچ اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے میں بھرپور تعاون کا یقین دلایاسپیشل سیکرٹریز عمارہ خان، فاطمہ شیخ، ایڈیشنل سیکرٹریز ڈاکٹر یونس، خضرافضال، ڈاکٹر قلندر خان اور ڈاکٹر یداللہ بھی موجود تھے۔