پاک کشمیر عوامی اتحاد ہی اس خطے کی کامیابی ہے

Published: 06-09-2022

Cinque Terre

سردار اعجاز خان سدوزئی

.........

جینا ھے چند روز تو اے صاحبِ خرد
گہری نظر نہ ڈال فریبِ حیات پر

سوشل میڈیا فیملی میں جڑے تمام ممبران جو حیات ہیں ہمارے پاس وقت ہے ہم بجائے نفرتوں کا سبب بننے کے محبتیں بانٹنے والے بن جائے۔
وقت کی تیز رفتاری اور آئے روز حادثات،زلزلے،سیلاب اور بچے،نوجوان،بزرگوں سب کی کثیر تعداد میں آئے روز اموات دنیا کی حوس اور احساس کا خاتمہ سب ہمارے سامنے ہے۔
سب سے بڑا گنہگار میں خود کو مانتا ہوں اپنی اتنی زندگی گزار دی اور اپنے معاشرے اپنے ملک و قوم کے لیے کچھ نہ کر سکا۔
میری رائے ہے ہمیں ایک ایسا پلیٹ فارم بنانا چاہئیے جہاں انسانیت کی تقسیم برادریوں کی تقسیم امیر غریب اور سرحدوں کو ختم کر کے صرف انسانیت کی آواز اور انسانیت کی خدمت اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے والے بنیں۔
ہم ریاست جموں و کشمیر اقصائے تبتہا کے باشندے جو آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں ہم حقیقی آزادی پہلے اس خطے میں لائیں صحت ، تعلیم ، روزگار ،انفراسٹکچر کے ساتھ پاکستان اور اس آزاد خطے کی عوام میں پائی جانے والی دوریاں ختم کی جائیں۔
عوام ہی اصل طاقت ہے اور اس خطے پاکستان ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی عوام مل کر "حق خودارادیت" اور بنیادی مسائل کا حل نکالیں۔
یہ تبھی ممکن ہے جب ہم اپنی سوچوں میں کھینچے محدود دائروں کو وسیع کریں گے سب سے پہلے جو انسانیت موجود ہے اس انسانیت کی قدر کرتے ہوئے بنیادی حقوق کا دفاع اور فراہمی یقینی بنا سکیں گے۔
اس خطے کی جو سیاست کا شعور ہے ایک دوسرے کو ننگا کرنا یا ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا اس سوچ سے نکال کر معاشرے میں ایسا سیاسی ماحول بنانا جس میں حکومت اور اپوزیشن والے تمام سیاسی قیادت عوام کی خدمت اور مستقبل کے ٹارگٹ لے کر اسمبلیوں میں بیٹھیں۔
سوچ ہے ایسا نیٹ ورک بنایا جائے جس میں تمام سیاسی،مزہبی،سماجی اور نیشنلسٹ تمام تنظیمیں جماعتیں گروپس میں سے مثبت سوچ کے مرد و خواتین ساتھ دیں۔
زندگی کی سانسیں ہیں تو مل کر معاشرے کو بہتر بنانے میں اپنا اپنا کردار اجتماعی صورت میں ادا کرنے والے تمام مرد و خواتین ہمارا ساتھ دیں۔
اللہ پاک جو زندگی گزری جو غلطیاں کوتاہیاں ہوئی انہیں معاف فرما کر آگے کے لیے بہترین کرنے والا اور ہم سے انسانیت کی خدمت لینے والا بنا دے آمین ثمہ آمین.

اشتہارات