Published: 01-09-2022
سردار اعجاز خان سدوزئی
پلندری سدھنوتی آزاد کشمیر حال بحریہ ٹاؤن اسلام آباد
"جتنی محنت ہم ایک دوسرے کو گرانے کی کرتے ہیں اگر وہی محنت ایک دوسرے کو کامیاب کرنے کی کریں تو یقیناً بہت بڑی تبدیلی آ سکتی ہے۔"
سوشل میڈیا فیملی ممبران اکثریت ہم ایک دوسرے سے نہیں ملے نہ ہی ہمارا آپس میں کوئی رشتہ ہے مگر سوشل میڈیا نے ہمیں ایک دوسرے کے اتنا قریب کر دیا ہمارے رشتے تعلق بھی بنتے جا رہے ہیں۔
آزاد کشمیر میں تو دعویٰ کر سکتا ہوں کہ #سوشل_میڈیا کی دنیا میں تقریباً سب سے پہلے شروعات کی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کو ہر ایک فرد کی ضرورت بنتا دیکھا اور آج ہمارے بزرگ،مرد،خواتین اور بچے تقریباً انٹرنیٹ کی دنیا میں اپنی #زندگی کی تمام تر مصروفیات سے ٹائم نکال کر اپنا زیادہ ٹائم سوشل میڈیا کو دے رہے ہیں۔
جو بات مجھے تنگ کر رہی ہے اور مجھے یہ سوچنے اور کچھ کرنے کو مجبور کر رہی ہے وہ ہے "#سوشل_میڈیا_کا_استعمال"۔
سوشل میڈیا موجودہ اور آنے والے وقت کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔
جس کو استعمال کرتے ہوئے ہم پوری دنیا سے اپنی بات منوا بھی سکتے ہیں اور اپنا پیغام پوری دنیا تک پہنچا بھی سکتے ہیں۔
ہماری ذاتی وابستگیاں جس کی جہاں ہیں #کاروبار میں ہیں #سیاست میں ہیں #مذہب سے ہیں اور کسی گروپ،تنظیم،جماعت یا گروہ سے ہیں وہ اپنی جگہ مگر ہم تیز ترین وقت کے لوگ افسوس سے #انسانیت اور احساس بھول چکے ہیں۔
ایک ایسی چھتری بنانی ہے جس تلے تمام نظریات فکر سے وہ دوست بھائی بہنیں ہوں گے جو اپنی زندگی میں انسانیت کو سب سے ٹاپ پہ رکھیں۔
جس کا تعلق جس سیاسی مزہبی یا نیشنلسٹ پارٹی یا سرگرمی سے ہے وابستگی ہے وہ وہاں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔
#نفرتوں اور طرح طرح کی #تقسیم میں گھیرا ہمارا #معاشرہ ہمیں یہ صاف #پیغام دے رہا ہے ہمیں اس ہجوم کو مثبت راستے پہ لگانے کی اشد ضرورت ہے۔
#پاکستان و #آزاد_کشمیر ہمارا گھر ہے ہمیں سب سے پہلے اپنے گھر پر محنت کرنی ہے اور ان شاء اللہ اس محنت میں ساری دنیا کو لگانا ہے۔
ہمیں مسلمان بعد میں اور انسان پہلے بن کے سوچنے کی اشد ضرورت ہے۔
جہاں تک مجھے میرے #دین کی تھوڑی بہت #اللہ نے سمجھ دی وہ سب سے پہلے #انسانیت کی سمجھ دی۔
میرا تعلق غریب گھرانے سے ہے یا میرا تعلق غلام قوم سے ہے یا میرا تعلق دنیا کی تیز رفتاری میں پیچھے رہ جانے والے خطے سے ہے۔
مجھے انسانیت کے لیے #سوچنے اور زندگی کی #نعمت سے فایدہ اٹھا کر بہترین #معاشرے کو بنانے کے لیے اپنا کردار پیش کرنے کی ضرورت ہے۔
تحریر لمبی ہو گئی مزید #سوچ_کا_سفر جاری رہے گا جب تک سانسیں ہیں۔
پڑھنے والے #احباب میری اصلاح ضرور کیا کریں تاکہ میرے اندر شاید کوئی بہتری آ جائے گنہگار ہوں۔🙏
اللہ پاک ہمیں زندگی کی سانسوں کی قیمت سمجھنے اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور احساس والا بنا دے #آمین۔