Published: 12-03-2023
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی مسلم لیگ ہاؤس لاہور آمد ،مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔چوہدری شجاعت حسین ، طارق بشیر چیمہ،چوہدری شافع حسین،طارق حسن اور مصطفی ملک بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب دوستوں سے مشاورت کی ، سب نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ چلیں وہ وضع دار شخصیت ہیں ۔چوہدری سرور نے کہا کہ میں ملک کی تمام سیاسی قوتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیے مل کر ملک کی تعمیر و ترقی کا آغاز کریں۔